امیر بالاج قتل کیس: ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد، مزید سماعت 11 فروری کو

امیر بالاج قتل کیس: ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد، مزید سماعت 11 فروری کو

امیر بالاج قتل کیس میں دو ملزمان، ہارون اور سہیل محمود، پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے ملزمان کو فرد جرم عائد کرتے ہوئے، دونوں کو 11 فروری کو دوبارہ عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔اس کیس میں عدالت نے اے ایس آئی عبدالروف اور نقشہ نویس کو بطور گواہ طلب کیا ہے۔چوہنگ پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا ہے، جبکہ گوگی بٹ، طیفی بٹ، اور بلاول کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے الگ کر دیا گیا ہے۔مزید کارروائی کے سلسلے میں ملزمان کے خلاف جاری ہے، اور مزید سماعت 11 فروری کو ہوگی۔