یوم ولادت علی پر گورنر سندھ نے اپنے ہاتھوں سے حلیم بناکر کھلائی

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔یوم ولادت حضرت علی پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کی۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ کی جانب سے تیار کردہ حلیم کھائی اور اسکی تعریف کی۔