اسٹیٹ بینک: پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک: پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں۔

بینک کے مطابق ملکی سونے کے ذخائر کی مقدار 64.76 ٹن ہے، جس کی مجموعی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ جنوری 2026 میں سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔ موجودہ ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے کے برابر ہیں۔