پارلیمنٹ ہائو س، لاجز اور کے پی ہائو س میں دھرنے ، شاہراہ دستور بھی بند
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہائو س، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہائو س میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل بند ہے۔ تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے