ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر اپوزیشن نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین  سے تعلقات پرسخت سوالات اٹھا دئیے
نئی دہلی (آئی این پی )بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام آنے پربھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی اور  بھارتی پارلیمنٹ میں کہرام مچ گیا ہے۔  میڈیارپورٹس کے مطابق  اپوزیشن جماعتوں نے ایپسٹین فائلز معاملے پر بھارتی حکومت  سے دو ٹوک جواب طلب کر لئے۔رہنما عام آدمی پارٹی  سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسی طرح کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین  سے تعلقات پرسخت سوالات اٹھا دئیے۔گانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا؟۔کانگریس لیڈر پوان کھیرہ نے بھی کہا کہ ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید بحران اور سیاسی ہلچل کا باعث بن سکتا ہے۔