رائد سعد کا قتل ، اسرائیل کو جواب دیں گے، القسام

    غزہ (یواین پی)اسرائیل کی ڈرون گذشتہ روز کی جانے والی کارروائی میں حماس کے سینئر رہنما رائد سعد کی ہلاکت کے بعد تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ کمانڈر رائد سعد کا قتل جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ القسام نے اس قتل پر اسرائیل کو جواب دینے کا بھی اشارہ دیا ہے جس کے بعد غزہ میں نازک جنگ بندی خطرے میں دکھائی دیتی ہے