صوبائی حکومت کے نوٹس پر گلوکار رہا،کیمرہ مین تاحال زیر حراست ہے
میانوالی (آئی این پی )میانوالی کے علاقے گلن خیل میں پولیس کی جانب سے شادی کی تقریب پر چھاپیاورگلوکارپر تشدد اور گرفتاری کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رحمان علی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔۔دلہے والوں کے مطابق تقریب کی اجازت ڈی پی او آفس سے لینے کے باوجود پولیس نے نہ صرف تقریب پر چھاپہ مارا،بلکہ ہمارے مہمانوں سمیت گلوکار رحمان علی اور کیمرہ مین محمد رفیق کو گرفتار کرلیا۔تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی اونے معاملے کا نوٹس لے لیا،جس کے بعد پولیس نے گلوکار کو تو رہا کردیا ہے،تاہم کیمرہ مین اب بھی زیر حراست ہے۔