سونے قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ہوگئی

 ملکی صرافہ مارکیٹس میں  تولہ سونے  کی قیمت میں تیزی  سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 3200 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار  962 روپے ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھا 2743 روپے اضافے سے 401201 روپے ہوگیا۔عالمی بازار میں سونے کا بھائو  32 ڈالر اضافے سے 4456 ڈالر فی اونس ہے۔