ٹیکس محتسب ریجنل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 18دسمبر کو طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ریجنل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 18 دسمبر کو طلب کر لیا۔ اتوار کو تاجر برادری کے ساتھ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چودھری نے کہا اجلاس کا مقصد ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے کام کو مزید بہتر بنانے بالخصوص ٹیکس دہندگان کی شکایات کو بروقت اور موثر انداز میں دور کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کرنا ہے۔