مضبوط اور مستحکم پاکستان سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے :صبغت اللہ شاہ راشدی کا پیروکاروں سے خطاب
سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کیساتھ کھڑے رہیں۔سندھ میں اپنے پیروکاروں اور عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیاں لازوال ہیں، پاک فوج کو شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم فوج سے اور فوج ہم سے ہے۔عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کیساتھ کھڑے رہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے۔