ہم اپنے اثاثے کو جھوٹے اور فریبیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، نوجوانوں کی ترقی کیلئے متعدد پروگرام جاری کئے ہیں
کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے بجائے نوجوانوں کو حکومت کے خلاف جنگ کیلئے استعمال کیا گیا:مشیر سیاسی امور کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا ۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اثاثے کو جھوٹے اور فریبیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ اور پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور تقسیم کا شکار کیا۔ ہمارے جوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے بجائے نوجوانوں کو حکومت کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کیا گیا اور نوجوانوں کو پرتشدد کارروائیوں کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا تاہم نوجوان نسل ملک دشمن عناصر کے عزائم سے آگاہ ہوچکی ہے۔کھیلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ ماضی میں کھیل کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پرفارمنس اکیڈمی میں آپ کو تمام سہولیات ملیں گی۔ آپ یہاں ٹریننگ کریں اور دنیا میں پورے ملک کا نام روشن کریں