گگومندی(خصوصی رپورٹ)چولہا جلانے کے لئے مونجی کی پرالی اْٹھانے پرزمیندارنیماں اور2 بیٹیوں پرتشدد کیا،۔مہوش بی بی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ کھیتوں سے پرالی اکٹھاکررہی تھی کہ زمینداررانانوازطیش میں آگیا،گزشتہ روزنواحی گا ئوں365۔ای بی کی رہائشی غریب خاتون مہوش بی بی اپنی بیٹیوں مصفرہ بی بی اورنبیہہ بی بی کے ہمراہ اپنے گھرکاچولہاجلانے کے لئے مقامی زمینداررانامحمدنوازکے کھیتوں سے مونجی کی پرالی اکٹھاکررہی تھی کہ اس دوران زمینداررانانوازاپنے بیٹے راناکاشف سمیت وہاں آگیااورتینوں ماں بیٹیوں پربہیمانہ تشددکرنے لگاتشددسے مہوش بی بی زخمی ہوگئی، بیٹیاں اپنی ماں کوبچانے آئیں توملزموں نے انہیں بھی وحشیانہ تشددکانشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔