آسٹریا:جوڑے کا مالی فائدے کے لیے 12 بار شادی و طلاق کا انکشاف

 ویانا(آئی این پی ) یورپی ملک آسٹریا کے جوڑے کا مالی فائدے کے لئے 43 برس میں 12 بار شادی اور طلاق لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریا کے شہر ویانا میں پولیس ایک ایسے جوڑے کے عجیب و غریب معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے جس نے 43 برس کے عرصے میں ناصرف بار بار شادیاں رچائیں بل کہ 12 بار طلاق بھی لی۔ویانا پولیس حکام کے مطابق عجیب و غریب شادی اور طلاق کا بار بار چکر اس لیے چلایا تاکہ قانونی معاملات سے بھرپور فائدہ اٹھا کر سرکار سے بھاری رقم لے کر ہڑپ کی جاسکے۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی نے پہلی بار 1981 میں اپنے شوہر سے طلاق کے نام پر جعلی کاغذات صفائی سے تیار کرائے تاکہ 27 ہزار یورو کی بھاری رقم وصول کی جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق بزرگ خاتون کو ہر ڈھائی سال بعد بیوہ کی پنشن کا سالانہ اضافہ بھی وصول کرتی تھی، وہ اور اس کا شوہر مخصوص عرصہ کے بعد شادی اور طلاق کا چکر چلاتے تاکہ حکومت سے رقم وصول کی جاتی رہے۔