سولر سسٹم لگانے والے ہزاروں صارفین کو3 ماہ سے بلنگ نہ ہوسکی ، بلوں میں کمی نہ ہونے سے پریشان
لاہور (خصوصی رپورٹ )سولر سسٹم لگانے والے ہزاروں صارفین کو3 ماہ سے بلنگ نہ ہوسکی،لیسکو کے سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کے ایم سی او ہی فیڈ نہ ہوئے ،ایم سی اوز فیڈ نہ ہونے سے صارفین کے بلوں پر بلنگ سولر سسٹم پر منتقل نہیں ہو سکی، ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے سولر سسٹم لگانے والے لیسکو کے صارفین مستفید نہ ہوسکے،لیسکو عملے کی جانب سے بلنگ میں روایتی سستی برتی جانے لگی ،بلنگ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سستی بجلی بناکر بلوں میں کمی نہ لا سکے۔