اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارت میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 17.95 ارب مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی اور404 ارب سے زائد مزید 9 منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دئیے۔اجلاس میں 422 ارب روپے سے زائد کے 15 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 17.95 ارب مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔404 ارب سے زائد مزید 9 منصوبے منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کو بھجوا دئیے۔ اجلاس میں صحت، زراعت، ماحولیات، افرادی قوت، گورننس، آبی وسائل منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن اور سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔کے پی میں گورننس سیکٹر سے متعلق 4ارب 71کروڑ روپے مالیت کے منصوبے منظوری دی گئی ۔