ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والی ویب سائٹ انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) نے 2025-2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنی خوبصورتی اور مقبولیت میں کئی مشہور ہالی ووڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن میں امبر ہرڈ اور ایما واٹسن شامل ہیں۔ ہانیہ عامر کا شمار ان چند پاکستانی فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

فہرست کے مطابق:

پہلے نمبر پر آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی ہیں۔
دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے کو جگہ دی گئی۔
تیسرے نمبر پر چین کی مقبول اداکارہ دلرابا دلمورت موجود ہیں۔
چوتھے نمبر پر کورین اسٹار نینسی مکڈونی کو رکھا گیا۔
پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ کرتی سینن شامل ہیں۔
چھٹے نمبر پر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوئی ہانیہ عامر ہیں۔
اس فہرست میں مزید:

ساتویں نمبر پر ہالی ووڈ اداکارہ اور ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا دی آرمس۔
آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن۔
نویں نمبر پر ہالی ووڈ اسٹار امبر ہرڈ۔
دسویں نمبر پر ترکی کی معروف اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل شامل ہیں۔
ہانیہ عامر کے مداحوں نے اس عالمی فہرست میں ان کی شمولیت کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔