عجمان میں لیکٹرک سکوٹر چلانے پر پابندی عائد

دبئی (آئی  این پی)متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک اسکوٹرچلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے عجمان کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  عوامی سڑکوں (public street)  پر ہر قسم کے الیکٹرک اسکوٹر کا استعمال ممنوع ہے