دنیا کا تیز ترین ای سکوٹر تیار، 100 میل فی گھنٹہ سے سفر کرسکتا ہے

لندھ (آئی این پی ) دنیا کا تیز ترین الیکٹرک سکوٹر تیارکرلیا گیا جو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔اسے ایک برطانوی کمپنی Bo نے تیار کیا ہے اور اسے دی ٹربو کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ای سکوٹرز سے شہروں کے اندر سفر آسان ہو جاتا ہے مگر پھر بھی انہیں زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دی ٹربو کو تیار کرنے کا مقصد مستقبل کی الیکٹرک سواریوں کی جانب عوامی توجہ کو بڑھانا ہے۔سکوٹر کی قیمت 29ہزار 500 ڈالرز (تقریباً 84 لاکھ پاکستانی روپے)  رکھی گئی ہے۔