امریکہ میں بچوں سمیت درجنوں افراد سے جبری مشقت کرانے کے الزام میں بھارتی خاندان گرفتار

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی حکام نے نیبراسکا میں ہوٹلز چلانے والے بھارتی نژاد خاندان کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جن پر بچوں سمیت درجنوں افراد سے جبری مشقت کرانے کا الزام ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے  مطابق امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے نیبراسکا میں ہوٹل چلانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد پر الزام عائد کیا ہے، جنہیں محکمہ انصاف (ڈی او جے)  نے غیر قانونی تارکین وطن، بشمول کم از کم 12 سال سے کم عمر کے 10 بچوں کے استحصال پر مبنی بڑے پیمانے پر انسانی اسمگلنگ آپریشن کا حصہ قرار دیا ہے۔