روم(آئی این پی)اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کشتی میں سوار آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔سپین کے ایک جزیرے کینرے میں ایک غیر قانونی تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی ایک بچے کو جنم دیا، یہ کشتی سپین کی طرف جا رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا، جن میں 14 عورتیں، چار بچے اور پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جس کے باعث کشتی پر سوار افراد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا، اسی دوران کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی۔