امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری

80 فیصد ملازمین رضاکارانہ طور پر استعفی دیں گے‘ 20 فیصد کو برطرف کیا جائے گا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے منصوبے سے آگاہ کردیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے نئے ہیومن ریسورس سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال وفاقی حکومت میں تقریبا 3 لاکھ ملازمین کم کرنے کا امکان ہے، جو جنوری سے اب تک عملے میں 12.5 فیصد کمی کے برابر ہو گی۔آفس آف پرسنل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر سکاٹ کوپر کے مطابق ان میں سے 80 فیصد ملازمین رضاکارانہ طور پر استعفی دیں گے جبکہ 20 فیصد کو برطرف کیا جائے گا