سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

واشنگٹن (آئی این پی  )سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے شوہر سے علیحدگی کے  لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایشلی بائیڈن رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں شادی کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔