سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا کی قیمت میں 14 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,825 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 94 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 299 روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ تین روز سے مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحانات کو قرار دیا جا رہا ہے۔