جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے
فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے‘ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے جو غیر متوقع نہیں:امریکی اخبار کو انٹرویو
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا فوج کو ہدایت دی ہے ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔انہوں نے اس پیش رفت کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر جمعہ کو ہو سکتا ہے۔ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے ‘انہوںنے دعویٰ کیا ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے جو غیر متوقع نہیں۔