وزارت 100ڈالر فی حاجی دینے کو تیار ، ایئر لائنز کی سوئی 220 ڈالر پراڑ گئی
لاہور (نیٹ نیوز) سرکاری حج سکیم کے عازمین کے حج کرایوں میں اضافے کی وجہ سے وزارت مذہبی امور اور ایئر لائنز کے درمیان ڈیڈ لائن کا ڈراپ سین ہونے کا امکان،تفصیلات کے مطابق وزارت 100ڈالر فی حاجی دینے کے لئے تیار ہے جبکہ ایئر لائنز نے 220 ڈالر فی حاجی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایئر لائنز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان طویل مذاکرات میں اتفاق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 1 لاکھ20ہزار عازمین میں سے کسی کی بھی ٹکٹ ایشو نہیں ہو سکی آج ٹکٹیں بننے کا قوی امکان ہے.18اپریل سے حج آپریشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایئر لائنز کی ٹکٹ بنانے کے بعد بھی ملک بھر میں ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ عازمین حج کو دوبارہ حاجی کیمپوں سے ٹکٹ وصول کرنی پڑے گی۔