راولپنڈی( آن لائن ) اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، جس کے لیے پمز ہسپتال اور الشِفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل چار رکنی وفد جیل پہنچا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر محمد عارف خان، ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق شامل تھے، جنہوں نے تقریباً دو گھنٹے تک بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے بینائی کے حوالے سے شکایت کی تھی، جس کے پیش نظر ماہرین نے جدید طبی آلات کی مدد سے آنکھوں کا مکمل جائزہ لیا