پمزکے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا

راولپنڈی (آئی این پی ) اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔جیل ذرائع کا  کہنا ہے  کہ ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ  طبی معائنے کی رپورٹ مرتب کرکے جیل حکام کو بھیجی جائے گی۔