کاغذات کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی
گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی آج 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کراسکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ 7جون کو ہوگی۔پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکائو نٹس کھول دئیے گئے، 22 ارب روپے بھی منتقل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے،صوبہ بھر میں اکائو نٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا