اگلے سال کے اہم منصوبوں میں کوہاٹ، مردان، پشاور اور ضم اضلاع کو سیف سٹیز بنانے کی تجویز
پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ سال 2026-27 کا بجٹ نوجوانوں اور غریب و متوسط طبقے کا بجٹ ہوگا۔وزیر اعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ ایکسائز، بلدیات، کلائمیٹ چینج، خوراک، ہاسنگ، داخلہ، زراعت، لائیو اسٹاک اور توانائی کے نئے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے پشاور سے غلہ گودام کی منتقلی کیلئے متبادل جدید گودام قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، اگلے ترقیاتی پروگرام کیلئے اہم منصوبوں میں کوہاٹ، مردان، پشاور اور ضم اضلاع کو سیف سٹیز بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں غلہ ذخیرہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل گوداموں، جیلوں کو محفوظ بنانے، تھانوں کی مضبوطی، سپیشل برانچ کو جدید گیجٹس اور سی ٹی ڈی ڈسٹرکٹ سیٹ اپ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے