میرج ایکٹ کی خلاف ورزی ،ضلع اوکاڑہ کی تاریخ کاپہلامقدمہ درج

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرتھانہ بصیرپورمیں ضلع اوکاڑہ کی تاریخ کاپہلامقدمہ درج کرلیاگیا۔میونسپل چیف افسرارحم نذیرنے رپورٹ کی تھی کہ انہوں نے سپیشل برانچ کے اہلکار محمدعبداللہ کی نشاندہی پرعملہ کے ہمراہ بائی پاس پرواقع مارکی ہال میں چیکنگ کی توبکاجھجھ کا رہائشی اصغر حنیف ون ڈش کی خلاف ورزی کرتاپکڑاگیا۔