سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 17 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 225 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 775 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔