سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھنے کو ملی، اور ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

 کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 677 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,14,391 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔اس سے پہلے، گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,13,714 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو کہ 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ تھا۔

دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی کے ساتھ ڈالر کی قیمت 279 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں کے لیے مثبت اشارے ہیں اور معیشت میں استحکام کی طرف ایک قدم اور بڑھا ہے۔