ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کر لی
جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے۔