ویب ڈیسک: جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
وزارتِ قانون نے گزشتہ روز جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر جاری کیا گیا تھا۔یہ تقرری جوڈیشل کمیشن کی 11 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں منظوری کے بعد کی گئی، جس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج کی حیثیت سے مقرر کرنے کی تجویز کو منظور کیا گیا تھا۔