اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے ججز نے سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کیے

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ججز نے پہلے سے موجود ججز کے مقابلے میں سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کرکے اپنی قابلیت ثابت کردی۔قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 178 درخواستیں نمٹا دیں، ایک اور نئے تعینات جج محمد اعظم خان نے 162 مقدمات کے فیصلے کیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جسٹس راجا انعام امین منہاس، جنہوں نے رواں سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا، نے گذشتہ ماہ کے دوران 225 مقدمات کا فیصلہ کیا۔قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 178 درخواستیں نمٹا دیں، ایک اور نئے تعینات جج محمد اعظم خان نے 162 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی نے 60، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 66، جسٹس بابر ستار نے 40، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے 57، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 85، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 38، جسٹس خادم حسین سومرو نے 33 اور جسٹس محمد آصف نے 75 درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔