لاہور ‘ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریاں موخر

 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سامنے ججز کی تقرریوں کیلئے مجوزہ رولز پیش کئے جائیں گے 
 لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کا معاملہ موخر ہو گیا۔رولز کی حتمی منظوری تک نئے ججز کی تقرریوں کا عمل موخر کیا گیا ہے، کل21 دسمبر کو 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سامنے ججز کی تقرریوں کے لیے مجوزہ رولز پیش کیے جائیں گے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے لیے ایجنڈے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔21