واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین سکور حاصل کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ دنوں ہونے والے سالانہ طبی معائنے میں انہوں نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں جو نمبر لیے اس سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین سکور ہے۔ امریکی صدر نے فخریہ انداز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ 3 بار یہ ٹیسٹ دے چکے ہیں اور انہیں یہ ٹیسٹ دینا اچھا لگتا ہے۔