کولمبیا میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کولمبیا میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کولمبیا میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) نے بتایا کہ منگل کی صبح آنے والے زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 4.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.74 ڈگری مغربی طول البلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کولمبیا میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی تھی۔ زلزلے کے بعد تقریباً 100 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔

شدید زلزلے کے باعث رہائشی عمارتیں، مکانات، اسکول اور طبی مراکز متاثر ہوئے جبکہ متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ کئی عمارتیں جھک گئیں یا مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے کرینوں، کھدائی کرنے والی مشینوں اور بعض مقامات پر ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھی تھی۔