ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن کا اہم انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن کا اہم انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صحت سے متعلق مشورہ لینے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس جانے کے بجائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مدد لیتی ہیں۔

81 سالہ اداکارہ نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران اپنی نئی فلم ’اے ٹیلنٹ فار مرڈر‘ کے پروموشنل ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صحت کے معاملے میں اپنے ساتھی اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ فکر مند نہیں رہتیں۔ہیلن میرن کے مطابق وہ ڈاکٹرز کے پاس جانے سے مکمل طور پر گریز کرتی ہیں اور جب صحت سے متعلق کوئی سوال درپیش ہو تو اے آئی سے معلومات حاصل کرلیتی ہیں۔ انہوں نے اے آئی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صحت سے متعلق معمولی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔اداکارہ نے صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا اور ورزش کو بھی اہم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈین ایئر فورس کی ’ایکس بی ایکس‘ ورزش کا معمول تقریباً 60 برس سے اپنائے ہوئے ہیں، جس کے لیے روزانہ تقریباً 12 منٹ درکار ہوتے ہیں۔طبی ماہرین عمومی طور پر صحت سے متعلق اہم یا سنگین مسائل میں اے آئی کو ڈاکٹر کا متبادل سمجھنے کے بجائے اسے معلوماتی معاون کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ اے آئی سے حاصل ہونے والی معلومات میں غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔