لاہور (خصوصی رپورٹ) یو ای ٹی لاہور میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی یونیورسٹی کیمپس میں دوبارہ تعلیمی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ یو ای ٹی میں اس سال ریکارڈ داخلوں کے بعد یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا کی مجموعی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سال 2026ء میں تقریباً 6 ہزار نئے طلباء نے یو ای ٹی میں داخلہ لیا ہے۔