موبائل کمپنی کے ٹاور میں آتشزدگی 13لاکھ کے برقی آلات خاکستر

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں ایم اے جناح روڈ پر واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں نصب برقی آلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 13 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا، تاہم ریسکیو کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کے برقی آلات کو محفوظ بنا لیا۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق موبائل ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کیا اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی ممکنہ وجہ اوور ہیٹنگ بتائی گئی ہے۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے ڈی سی پی فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ مزید نقصان سے بچا ئو کیلئے کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔