والد نے 2برس پہلے ہی کھیلنے کی اجازت دی تھی، اپنے بھائی کے ساتھ سبزی منڈی میں بھی کام کیا:میڈیا سے گفتگو
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضااللہ نے تینوں فارمیٹ کا بہترین آل راونڈر بننے کا عزم ظاہر کردیا۔برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو میں رضااللہ نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین آل راونڈر بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے فیورٹ کھلاڑی بہت ہیں مگر کھیل میں وہ اپنا انداز رکھنا چاہتے ہیں۔رضااللہ نے مزید کہا کہ والد نے 2 برس پہلے ہی کھیلنے کی اجازت دی تھی، انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ سبزی منڈی میں بھی کام کیا۔