پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافے پر وفاق اور اوگرا کو نوٹس

  حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے:درخواست گزار
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ  نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کردیا ۔  لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹیسمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔کیس کی سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے  حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا مکمل پرائس بلڈ اپ طلب کیا جائے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔