امریکہ وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: ٹرمپ

 ایران جنگ رواں برس ختم ہو جائے گی  ،صرف درست معاہدہ کریں گے، ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو اچھا نہ ہو :امریکی صدر
ڈبلن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرح ایران میں موجود رہ سکتا ہے اور تیل اپنے قبضے میں رکھ سکتا ہے جبکہ انہوں نے   یوکرین سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔آئرلینڈ کے دورے اور گالف میچ دیکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا انہیں توقع ہے کہ ایران جنگ رواں برس ختم ہو جائے گی اور ایسا ممکنہ طور پر نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد ہو سکتا ہے۔مشرق وسطی میں جاری جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی منڈیاں شدید متاثرہوئی ہیں جبکہ سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد تیل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پیر قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا   کہنا تھا کہ وہ صرف درست معاہدہ کریں گے اور ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو اچھا نہ ہو، ایران امن مذاکرات کے لیے مسلسل رابطے کر رہا ہے تاہم تہران ماضی میں ہونے والے ایسے دعوئہ ں کو مسترد کرتا رہا ہے