دھنوش کے بچپن کے اڈلی واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا

دھنوش کے بچپن کے اڈلی واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا

چنئی: بھارت کے نامور اداکار اور ہدایت کار دھنوش نے اپنی نئی فلم "اڈلی کڈائی" کی آڈیو لانچ کے موقع پر بتایا کہ بچپن میں وہ اڈلی خریدنے کے لیے پھول بیچتے تھے، کیونکہ گھر کے حالات روزانہ اڈلی خریدنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن و کزنز صبح 4 بجے اٹھ کر دو گھنٹے پھول جمع کرتے اور بیچتے تھے، اور اس کام کے بدلے تقریباً 2 روپے یا اس سے کچھ زیادہ ملتے تھے۔ دھنوش نے کہا کہ بچپن میں اڈلی کھانے کی خوشی آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی، اور اسی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے انہوں نے فلم کا نام "اڈلی کڈائی" رکھا۔تاہم، دھنوش کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے حیرت اور شک کا اظہار کیا، کیونکہ دھنوش فلم ڈائریکٹر کستھوری راجا کے بیٹے ہیں، اور کئی صارفین نے سوال کیا کہ کیا واقعی انہیں بچپن میں پیسے نہیں تھے۔ کچھ نے ان کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمر تک دھنوش کے والد کئی فلمیں بنا چکے تھے، لہٰذا اڈلی کے لیے پریشان ہونا بعید از حقیقت ہے۔