واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر کے حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں اور امیرِ قطر ایک عظیم رہنما ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور بہت سے لوگ اس حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہے، یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کے بقول امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔