کمیشن کے قیام اور فعال ہونے کا سہرا جام کمال خان کی وژنری قیادت کو جاتا ہے‘رانا احسان افضل
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارتجارتی تنازعات کے حل کیلئے ریزولوشن کمیشن فعال کیا گیا ہے اوروزیرِ تجارت جام کمال خان کی قیادت میں کمیشن کا عملی آغازکیاگیا ہے ۔رانا احسان افضل کے مطابق کمیشن کے قیام اور فعال ہونے کا سہرا جام کمال خان کی وژنری قیادت کو جاتا ہے۔وزیرِ تجارت کی ہدایت پر فوری دفتر، بجٹ اور آن لائن شکایتی پورٹل کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔رانا احسان نے کہا کہ کمیشن کا فعال ہونا حکومتی عزم اور اصلاحات کا مظہر ہے۔رِفعت انعام بٹ کے مطابق کمیشن سروس و فنانشل رولز جلد مکمل کرے گا۔عمر داد آفریدی کے مطابق کمیشن تجارتی تنازعات کے حل کا نیا شفاف باب کھولے گا: ۔جام کمال خان کی قیادت میں پاکستان میں شفاف اور تیز تنازعہ حل نظام کا آغازکیا گیا ہے ۔اورپاکستان کا پہلا فعال ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن بزنس کمیونٹی کیلئے امید کی کرن قراردیاجا رہا ہے ۔