کراچی (آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ میں پہلی بار فعال اکائونٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فعال اکائونٹس کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 284 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ اکائو نٹس کی تعداد جولائی 24میں 3 لاکھ 65 ہزار 684 تھی، جبکہ اگست کے مہینے میں اسٹاک ایکسچینج میں 9 ہزار 8 نئے اکائونٹس کھلنے سے تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 163 ہوگئی