ن لیگی قیادت نے خواجہ آصف اور حنیف عباسی میں سیز فائر کرا دی

اسلام آباد(نیٹ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے خواجہ محمد آصف اور حنیف عباسی میں سیز فائر کرا دی۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور خواجہ محمد آصف کے درمیان سیز فائر ہوگئی ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دفاع کے وزیر خواجہ محمد آصف پر قومی اسمبلی میں گزشتہ ہفتے لفظوں کی زبردست گولہ باری کی تھی جس میں انہوں نے حالیہ مہینوں کے دوران وفاقی کابینہ اور حکمران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رفیق کار کے ان بیانات کا حوالہ دیکر انہیں نام لیے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں یہاں تک مشورہ دے ڈالا تھا کہ اگر وہ حکومتی کارکردگی سے اس قدر شاکی ہیں تو اٹھ کر حزب اختلاف کی نشستوں پر جاکر فروکش ہو جائیں۔خواجہ محمد آصف نے اعلیٰ سرکاری حکام کو ہدف تنقید بنانے کے ساتھ یہ سنگین الزام بھی عائد کردیا تھا سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے اپنے اثاثے وسیع پیمانے پر یورپی ملک پرتگال منتقل کرلیے ہیں اور وہاں کی شہریت حاصل کر رہے ہیں۔