جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے،گلی محلوں میں تھیٹرز بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تھیٹر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی لانا ہوگی
،تھیٹر ڈراموں میں خواتین کوٹارگٹ کرکے جملے بازی بھی بند ہونی چاہیے،اچھے اور سماجی موضوعات پرڈرامے ،پڑھی لکھی یوتھ کوتھیٹرز میں پرموٹ کیا جائے :وزیراطلاعات
لاہور (آئی این پی )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن کے بعد تھیٹر ڈراموں میں بہتری آئی ہے،ایسا ایکٹ لانا چاہتے ہیں جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے لایا جائے ۔ لاہورمیں تھیٹرایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے ملاقات کی،ملاقات میں تھیٹر ایسوسی ایشن سے نئے ڈرامہ ایکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،عظمی بخاری نے تھیٹرایسوسی ایشن کونئے ڈرامہ ایکٹ پر اعتماد میں لیا،تھیٹرایسوسی ایشن کی دوتجاویز کو ایکٹ میں شامل کرنے پراتفاق کیا گیا۔عظمی بخاری کاکہنا تھا ابھی بھی بعض تھیٹرز سے شکایات رپورٹ ہوتی ہیں جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے،گلی محلوں میں تھیٹرز بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تھیٹر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ایسا تھیٹرچاہتے ہیں جہاں فیملیزبھی ڈرامے دیکھنے آئیں،تھیٹر ڈراموں میں خواتین کوٹارگٹ کرکے جملے بازی بھی بند ہونی چاہیے،اچھے اور سماجی موضوعات پرڈرامے بننے چاہیے،پڑھی لکھی یوتھ کوتھیٹرز میں پرموٹ کیا جائے تاکہ ماحول تبدیل ہو۔